Building Business. Enriching Lives.

 

 

وأن۔کِنگ۔آرورا اونٹاریو ارلی یِئرز سَینٹر

Vaughan-King-Aurora Ontario Early Years Centres
 



(Vaughan-King-Aurora Ontario Early Years Centres)اونٹاریو میںوأن۔کِنگ۔آرورا ابتدائی سالوں کے لئے مراکز اُن خاندانوں کیلئے جن میں6-0 سال کے بچے ہیں ابتدائی تعلیم اور والدین کے مشغاعل و مسائل سے متعلقہ پروگرام پیش کرتے ہیں۔

کمیونٹی کی بنیاد پر قائم شدہ یہ مراکز چھوٹے بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے بہت سی خدمات مہیا کرواتے ہیں جن میں قبل از وقت اندراج والے اور غیر اندراج شدہ پروگرام شامل ہیں۔ ابتدائی سالوں سے متعلق ماہرین متعلقہ موضوعات، ابتدائی تعلیم، عمر کے مطابق نشو نماکے مختلف مراحل، سماجی ہم آہنگی پر مفید ومعاون معلومات مہیا کرتے ہیں۔

والدین کو ایسے طور پر تیار کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بچے کے سب سے خاص استاد بنیں اور ان میں طویل المیعادی تربیت اولاد کے اسلوب پیدا کئے جائیں۔علاوہ ازیں، وسیع خدمات مہیا کروانے کیلئے،کمیونیٹیز میں معاشرتی اثر بڑھانے کیلئے، اِن مراکز کا دوسرے اِداروں کے ساتھ اِشتراک بھی ہے ۔

ہم اونٹاریو منسٹری آف چلڈرن اینڈ یوتھ سروسز ( Ontario Ministry of Children and Youth Services ) کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جس کے مسلسل تعاون کے نتیجہ میں ہم معاشرے کویہ اہم خدمات مہیا کر سکے ہیں۔

ہمارے ابتدائی تعلیمی مراکز کے پتہ جات:

وُڈبرج
140 وُڈبرج ایونیو، یونِٹ ای ۔ 400
وُڈبرج، اونٹاریو، L4L 4K9
فون: 5511-856-905

آرورا
40 اینجل ہارڈ ڈرائیو، یونٹ 1
آرورا، اونٹاریو، L4G 6X6
فون: 1011-751-905 

ہم آپ کی کمیونٹی کے لئے مختلف قسم کے وسیع پروگرام بھی پیش کرتے ہیں۔موجودہ وقت میں، ہم کون کون سے پروگرام پیش کر رہے ہیں، یہ جاننے کے لئے ہماری کسی ایک سائٹ پر جائیں یا ہمیں اس ٹول فری نمبر پر فون کریں 2077-404-866-1

ہماری خدمات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ( صرف انگریزی میں ) یہاں کلِک کریں۔