Building Business. Enriching Lives.

دی بوائِز اینڈ گرلز کلب آف یارک ریجن

The Boys and Girls Club of York Region
 



کینیڈا میں اِن سب بوائِز اینڈ گرلز کلبز (Boys and Girls Clubs)کا مقصد ایک ایسا محفوظ اور سازگار مقام مہیا کروانا ہے جہاں بچے اور نوجوان نئے مواقع سے تجربہ حاصل کر سکیں، مسائل کا مقابلہ کرسکیں، مثبت تعلقات پیدا کرسکیں اور اپنی زندگیوں میں خود اعتمادی اور مہارت پیدا کرسکیں۔

دی بوائِز اینڈ گرلز کلب آف یارک ریجن  (Boys & Girls Club of York Region) پچھلے 15 سالوں سے زائد عرصہ سےمختلف سماجی طبقوں میں بچوں اور نوجوانوں سے متعلقہ خدمات مہیا کروانے میں سر فہرست ہے۔
ہمارا پروگرام ملکی سطح پر اپنی افضلیت کیلئے جانا جاتا ہے، اور ہم سارے یارک ریجن میں زندگی کے قیمتی تجربات مہیا کروانے اور بچوں ، نوجوانوں اور خاندانوں کیلئے صحت مندانہ تعلقات فراہم کرنےکے کام کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

لڑکوں اور لڑکیوں کے کلبوں کا قیام اس نظریہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے کہ ہر بچے میں مثبت استعدادیں ہوتی ہیں۔بالغان کی تربیت، بڑھتے بچوں کی زندگی کے نازک ترین مرحلہ میں ان میں عزت نفس پیدا کرنے اور زندگی میں مثبت اقدار کے فروغ میں معاون ومددگار ہوتی ہے۔

لڑکوں اور لڑکیوں کے کلب، ملکی سطح پر، ہر سال 150000 سے زائد نوجوانوں کو خدمات مہیا کرتے ہیں۔ 150 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والی، بوائِز اینڈ گرلز کلبز آف کینیڈا (Boys and girls clubs of Canada) کینیڈا کے نوجوانوں کو خدمات مہیا کرنے والی ایک رہنما تنظیم ہے ، جو کہ اسکول شروع ہونے سے پہلے اور اسکول کا وقت ختم ہونے کے بعد، بے شمار بچوں ،نوجوانوں اور انکےخاندانوں تک پہنچنے والے پروگراموں کوبہتر طور پر مہیا کروانے میں مہارت حاصل کر رہی ہے۔

سبھی بچوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ رُکنیت کی فیس سارے بچوں اور خاندانوں کی گنجائش کے مطابق ہے۔ضرورتمندوں کو فیس میں چھوٹ دی جاتی ہے۔

دی (بوائِز اینڈ گرلز کلب آف یارک ریجن ) (Boys & Girls Club of York Region)کی ویب سایٹ (انگریزی میں ) پر جانے کیلئے یہاں کلک کریں۔

دی (بوائِز اینڈ گرلز کلب آف کینیڈا ) (Boys and Girls Club of Canada)کی ویب سایٹ
( انگریزی میں ) پر جانے کیلئے یہاں کلک کریں۔